ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان اور ان کی گرل فرینڈ لولیا وینتر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ اس بارے میں رومانیہ کے میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سلمان خان اور لولیا وینتر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں جس کو خفیہ رکھا جا رہا ہے ۔
میڈیا کے مطابق رومانوی ماڈل گرل نے مقامی زبان میں اپنے نام کے ساتھ ”ڈوامنا خان“ بھی لکھنا شروع
کردیا ہے جس کا اردو میں مطلب ”رائل مسز خان“ ہے.
اسی وجہ سے دونوں کی شادی کی خبروں کو تقویت مل رہی ہے تاہم کسی جانب سے تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان اور لولیا وینتر کو کئی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے یہی نہیں بلکہ فلموں کی شوٹنگ کے دوران بھی لولیا کو سیٹ پر دیکھا گیا ہے جب کہ دونوں کی شادی کی خبریں کئی بار گردش میں رہی ہیں جس کی سلمان ہمیشہ سے ہی تردید کرتے رہے ہیں۔